امریکی نائب معاون وزیر ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں

امریکی نائب معاون وزیر ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں وہ دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ایلس ویلز کراچی کا بھی دورہ کریں گی۔

مزید پڑھیں: امریکہ کا کشمیر میں ہونے والی گرفتاریوں پر اظہار تشویش

یہ دورہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارت میں گزشتہ روز راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

بل کی منظوری کے بعد کشمیر کو بھارتی آئین میں حامل خصوصی حیثیت کا 70 سال بعد خاتمہ کا آغاز ہو گیا ہے۔

راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ ڈالے گئے۔


متعلقہ خبریں