بی جے پی نے پاکستان دشمن پالیسی کا آغاز کردیا، نعیم الحق

’کشمیر کی آزادی قریب ہے‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے پاکستان دشمن پالیسی کا آغاز کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پہلے ہی سے ان کا رویہ واضع ہو چکا تھا تاہم پاکستان کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا کہ بھارت سے کشمیر سمیت دیگر معاملات پر بات چیت شروع ہو سکے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کل جو قدم اٹھا یا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔

بھارت میں گزشتہ روز راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

بل کی منظوری کے بعد کشمیر کو بھارتی آئین میں حامل خصوصی حیثیت کا 70 سال بعد خاتمہ کا آغاز ہو گیا ہے۔

راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ ڈالے گئے۔


متعلقہ خبریں