نواز شریف کے کزن کی جائیداد نیلامی کا معاملہ، سماعت 19 اگست تک ملتوی

بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو


لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بنک کی جانب سے سابق وزیراعظم  نواز شریف کے کزن حسیب وقاص کی ڈیفالٹر شوگر ملز کی جائیداد خریدنےکے حوالے سے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مزمل اختر شبیر نے پنجاب بنک کی نیلامی کی کارروائی میں حصہ لینے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔

پنجاب بنک کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کو حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد خریدنے کیلئے نیلامی میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

کیس کی سماعت کے دوران پنجاب بنک کے وکیل راشدین نواز نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے حسیب وقاص شوگر ملز کی ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں واقع 3 کنال 16 مرلے کی جائیداد نیلامی کا حکم دے رکھا ہے جس کے لئے 31 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے 31 کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کا حکم دیا ہے، پنجاب بنک بھی ڈیفالٹر شوگر ملز کی نیلامی کی کارروائی میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

عدالت نے  ڈیفالٹر شوگر ملز کے وکیل کو مالکان میاں الیاس معراج، اعجاز معراج اور یاسمین ریاض سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کے کزن کی زیر ملکیت حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کا حکم دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں