’ہندوستان نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی‘

بشیر میمن کیخلاف ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا، فروغ نسیم

اسلام آباد: وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے قراردادوں  اور دیگر عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی یے۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو زبر دستی اپنا حصہ بنایا یے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے شور شرابے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں اور ایسا کرنا ان کی مرضی ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ دنوں ممالک کے درمیان طے یہ ہوا تھا کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا علاقہ کی حیثیت ویسی ہی رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا نے غیر قانونی طور پر اب کشمیر پر قبضہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں