’کرکٹ میں واپسی کیلئے بحالی پروگرام فراہم کیا جائے‘


 اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے کرکٹر شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کھیل میں واپسی کے لئے بحالی پروگرام فراہم کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان کی اسپاٹ فکسنگ میں سزا 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد پی سی بی کوڈ کی شق 6.7  کے تحت انہیں بحالی پرواگرم دیا جانا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں واپسی کے لیے شرجیل خان کو اعتراف جرم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان نے پہلے ری ہیب پروگرام چند شرائط کے ساتھ مانگا تھا جس کے بعد انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ بلےباز کے بحالی پروگرام کی نگرانی کرے گا۔

یاد رہے  پی ایس ایل سیزن ٹو میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے شرجیل خان پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران سپاٹ فکنسگ کے مرتکب پائے گئے تھے۔

بعد ازاں ا جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں