عمران خان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف نے اپنے اسیر ارکان کی بجائے وزیر اعظم عمران خان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عمران خان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اہم ترین مشترکہ اجلاس سے غائب ہیں، اسپیکر تمام جماعتوں سے بالاتر ہو کر غیر حاضر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی

اس سے قبل جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو حزب اختلاف کے شور شرابے کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے آغاز میں وزیرپارلیمانی اموراعظم سواتی نےایوان میں کشمیرسےمتعلق قرارداد پیش کی۔

اس دوران قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کھڑے ہو کر کہا کہ مودی نےسفاکانہ طریقےسے آرٹیکل 370 کو ختم کیا مگر آج کے ایجنڈے میں اس اقدام کا ذکر تک نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے قرار داد میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کا ذکر شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کی حمایت میں وزیر ریلوے شیخ رشید بھی اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے۔


متعلقہ خبریں