وزیر ریلوے کا عید کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف دینے کا حکم

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کو ریلیف دینے کی خاطر معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عید سے قبل مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے 7، 8، 9، اور 10 اگست کو معمول ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگائی جائیں گیں۔

انہوں نے بتایا کہ چار دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ شیڈیول ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے نے  گرین لائن، کراچی ایکسپریس، اکبر ایکسپریس ، جعفر ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس میں اضافی کوچز لگانے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر بکنگ  کھولنے کا بھی حکم دے ہے۔

یاد رہے عید الفطر کے موقع پر بھی اضافی رش کے پیش نظر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی تھیں جبکہ عید کے روز سفر کرنیوالوں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد تک رعایت بھی دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں