وزیر ریلوے کا ہنگامی بنیادوں پر عید اسپیشل ٹرین چلانے کا حکم

سپریم کورٹ کامسافروں کیلئے ریلوے سفر محفوظ بنانے کا حکم

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسافروں کی مشکلات کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئےہنگامی بنیادوں پر عید اسپیشل ٹرین چلانے کا حکم دے دیا۔ پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ لاہور 10 اگست کو چلائی جائے گی۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے  مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک براستہ لاہور 10 اگست کو چلائی جائے گی۔ ہنگامی فیصلے کے پیش نظر عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ ٹرین روانگی سے 24 گھنٹے پہلے کھولی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق مسافر کوچز کی قلت کے باعث دو ہی سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیشل ٹرین کی ٹائمنگ کے حوالے سے کل نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ  ریلوے کے انتظامی معاملات  میں گڑبڑ اور مسافر کوچز میں کمی کے باعث پاکستان ریلوے نے عید اسپیشل ٹرینیں اور آزادی ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کیاہے ۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ پاکستان ریلویز نےعیدالاضحٰی پر عید اسپیشل ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ  تو کیا ہی ہے بلکہ اس مرتبہ یوم پاکستان پر ملکی ثقافت اجاگر کرنے والی آزادی ٹرین بھی نہیں چلے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جانے والی تمام ٹرینوں کی آن لائن بکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔  اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اے سی پارلر کی بھی تمام ٹکٹوں کی بکنگ ہوچکی ہے۔

ٹرینوں میں بکنگ مکمل ہونے سے مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں شدید پریشانی کے ساتھ ساتھ بذریعہ ٹرین عید پر اپنے پیاروں کے پاس جانے والوں کو پریشانی کا سامناہے۔

ریلوے حکام نے ملک بھر میں قائم ریزرویشن دفاتر کا عید شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔  حکام کے مطابق ریزرویشن آفس عید کے دوسرے روز دوپہر 2 بجے کھلیں گے۔ مسافروں نے ہم  نیوز کے توسط سے  پاکستان ریلویز سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ تبدیل کیا جائے۔

مسافروں نے عید پر حسب معمول خصوصی ٹرینیں چلانے کی اپیل کی ہے۔

وزیر ریلوے کا عید کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف دینے کا حکم

یہ بھی پڑھیں: مسافر ٹرینیں 15 گھنٹے تاخیر کا شکار: مسافر اذیت سے دو چار


متعلقہ خبریں