آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل رجسٹرڈ ہیں، پتہ کیسے چلائیں؟


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم کے تحت غیر رجسٹرڈ اور غیر تصدیق شدہ موبائل بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل رجسٹرڈ ہیں؟ یہ جاننا بہت ضروری ہے، اس کے لیے کیا کرنا چاہیئے؟ یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

حال ہی میں پی ٹی اے نے شہریوں کو موبائل فون رجسٹرڈ کرانے کے لیے ایک یو ایس ایس ڈی کوڈ فراہم کیا ہے جس کے ذریعے صارفین #8484* ڈائل کرکے گھر بیٹھے فون رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔

مگر کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے شناختی کارڈ پر مزید کون سی ڈیوائسز رجسٹرڈ ہیں؟ اس کا طریقہ بہت ہی آسان ہے:

1. سب سے پہلے اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ سے #8484* ڈائل کریں۔

2. دیئے گئے آپشنز میں سے نمبر 4 کا انتخاب کریں۔

3. اگر آپ پاکستانی (مقامی، بین الاقوامی مسافر، دوہری شہریت کے حامل) ہیں تو دیے گئے آپشنز میں سے 1 نمبر منتخب کریں۔

4. اب اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔ شناختی کارڈ نمبر کو دو مرتبہ چیک کریں، دھیان رہے کہ شناختی کارڈ نمبر کا اندارج کرتے ہوئے اسپیشل کریکٹرز نہ لکھے جائیں۔

5. اب اسکرین پر نظر آنے والے ٹیکسٹ کو بغور پڑھیں۔ اگر دی گئی تفصیلات درست ہیں تو 1 ٹائپ کرکے عمل مکمل کریں۔ اگر تفصیلات میں کوئی غلطی ہے تو 0 رپلائی کرکے تمام عمل دوبارہ شروع کریں۔

اس سارے عمل کے نتیجے میں آپ کو ایک پیغام وصول ہو گا جس کا متن ہو گا کہ آپ کی درخواست پی ٹی اے کو بھیج دی گئی ہے۔

بعد ازاں، مطلوبہ تفصیلات آپ کے نمبر پہ بذریعی ایس ایم ایس بھیج دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں