اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی رہی

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

رواں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔ کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 180 پوائنٹس سے ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 88 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ کو ایک بار مثبت زون میں ٹریڈ کرتے بھی دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 31 ہزار 330 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوپہر 12 بجے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جو زوال شروع ہوا تو کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ اس دوران مارکیٹ میں سب سے زیادہ 234 پوائنٹس کی بھی کمی ہوئی تاہم کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ 31 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ 485 پوائنٹس کی کمی پر بند

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 41,940,450 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,544,283,345 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 485 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کار انتہائی تذبذب کا شکار ہیں اور محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 437 پوائنٹس کی کمی رہی۔


متعلقہ خبریں