مودی نے پاکستان کی عزت اور غیرت کو للکارا ہے، شہباز شریف

نے کہا کہ جب تک حکومت کورونا کے ”ٹرینڈ“ کو سمجھے گی اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہو گی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں صرف کشمیریوں کے حقوق نہیں چھینے بلکہ پاکستان کی عزت اور غیرت کو بھی للکارا ہے۔

پارلیمنٹ کے ایک نکاتی ایجنڈے پر ہونے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا ہے اور کشمیری پاکستان ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حزب اختلاف کو آج کے اجلاس کا احساس نہیں تو ان کو بتا دیں کہ ہم تو اس اجلاس کے لیے صبح سے بیٹھے ہیں لیکن آپ ہی تاخیر سے تشریف لائے۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں ماؤں بہنوں کے آنچل پھٹ رہے ہیں کشمیر میں کوئی گھر ایسا نہیں ہو گا جہاں بھارتی جارحیت سے متاثرہ شخص موجود نہ ہو۔ وزیر اعظم نے تاریخی باتیں کیں اور ہندوستان کی تاریخ بتا دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا براہ راست تعلق ہمارے وجود سے ہے اور پاکستان کشمیریوں کا ہے لیکن واقعہ کو 24 گھنٹے سے زیادہ وقت گزر گیا وزیر اعظم نے ریاست مدینہ کی بات تو کی لیکن کشمیر پر حکومت کی پالیسی کیا ہے ؟

شہباز شریف کے خطاب کے دوران حکومتی اراکین نے جملہ بازی شروع کر دی اور فواد چوہدری نے شہباز شریف پر تنقید کی جس پر مسلم لیگ ن کے صدر نے احتجاجاً اپنی نشست پر بیٹھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بولیں گے تو پھر ہم بھی آپ کو نہیں بولنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج کشمیر کے معاملے میں کسی بھی حد تک جائے گی، آرمی چیف

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اراکین کو خاموش رہنے کی ہدایت کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی حکومتی اراکین کو ہاتھ کے اشارے سے بات کرنے سے منع کیا۔.

اسپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر شہباز شریف نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا ہے اور بدترین سفاکیت جاری ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند ہے۔


متعلقہ خبریں