سندھ ہائیکورٹ نے سہیل انور سیال اور شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور کرلی


کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت میں دو ماہ  جبکہ رکن صوبائی اسمبلی  شرجیل میمن کی  عبوری ضمانت میں اکیس اگست تک توسیع کردی ہے۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں قومی احتساب بیورو( نیب) پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سہیل انور سیال کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے نیب کی  استدعا منظور کرلی اور سہیل انور سیال کو نیب سے تعاون کی ہدایت  بھی کردی ۔

نیب سکھر نے سہیل انور سیال کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔درخواست میں صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ نیب سے تعاون کے لیے تیار ہیں ۔گرفتاری سے روکا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی عدالت نے نیب کی درخواست پر جواب جمع کرانےکے لئے مہلت دے دی۔

شرجیل میمن کی عبوری ضمانت 31اگست تک جبکہ صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت میں 2ماہ کی توسیع منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی اجازت


متعلقہ خبریں