کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق 11 زخمی

کوئٹہ میں دھماکے کی اطلاع

فوٹو: ہم نیوز


کوئٹہ: بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں مشن چوک کے قریب دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ حیدری مارکیٹ میں اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ اور سیکیورٹی اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان سول اسپتال وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور چھٹی پر گئے طبی عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم ثبوت و شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے لیے موثر سیکیورٹی پلان بنایا جائے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں