’ہمارا کپتان امریکہ میں کشمیر کو بیچ آیا‘

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارا کپتان امریکہ سے کشمیر کو بیچ آیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس گئے اور ٹرمپ ہوکر واپس آگئے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہ رہا تھا اور کپتان اسکی الیکشن مہم چلا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ مودی جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم کیوں نہیں کہتا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ٹیپو اور جنرل نیازی کا، ہتھیار ڈالنا ان کی خاندانی عادت اور سفارت کاری سے عاری ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کامقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے فیصلے سے کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے یکہجتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعے کو پورے ملک میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مؤقف واضح نہیں ہے جبکہ جعلی وزیر اعظم نے غیر سنجیدہ رویہ دکھایا ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 20 منٹ کے لیے ملتوی ہونے والا اجلاس چار گھنٹوں تک ہوا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس نے اصولی مؤقف اپنایا۔

متعلقہ خبریں