کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ


شہر قائد کراچی میں شہریوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگاہے ۔ حکومتی سطح پر تاحال کوئی مہم شروع نہ کئے جانے کی وجہ سے فلاحی ادارے نے میدان میں آکر شہریوں کو کتوں سے بچانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر  نےاس حوالے سے سندھ حکومت سے بھی ہنگامی طور پر اقدامات کی اپیل کردی ہے۔

شہر قائد میں یومیہ بنیادوں پر کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈاگ بائٹ یعنی کتے کے کاٹنےسے روزانہ 150 سے زائد افراد متاثر ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی بلوچ کالونی میں چھ سالہ بچہ آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوا۔حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مہم شروع نہیں کی جاسکی۔شہریوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے فلاحی تنظیم میدان میں آئی اور کتوں کو پکڑنا شروع کردیاہے۔ .

میئر کراچی نے بھی سندھ حکومت سے فوری طور پر آوارہ کتوں کی افزائش روکنے کے لیے مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے انڈس اسپتال کی طرف سے شروع کی جانے والی مہم میں ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

کراچی واسیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی نس بندی مہم کا آغاز تو کیا گیا تھا لیکن مہم صرف ابراہیم حیدری تک محدود رہی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی


متعلقہ خبریں