جج وڈیواسکینڈل: ایف آئی اے کا میاں فیصل طارق سے متعلق لاعلمی کا اظہار


اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ملزم میاں طارق کے بیٹے فیصل طارق کی بازیابی کے لئے اقدامات اور ملزم کی بیٹی کو ایف آئی اے کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےجج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزم میاں طارق کی بیٹی کی  طرف سے دائر کی گئی اسکے  بھائی فیصل طارق کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ میں ایف آئی اے نے فیصل طارق سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا عدالت نے ایف آئی اے کو فیصل طارق کی بازیابی کے لئے اقدامات اورمیاں طارق کی بیٹی کو ایف آئی اے کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی ۔

میاں طارق کی بیٹی کے وکیل آصف چودھری نے عدالت کو بتایا کہ فیصل طارق لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے لاپتہ ہوا۔فیصل طارق کے والد میاں طارق پر بھی تشدد کیا گیا ٹرائل کورٹ نے اس حوالے سے آبزرویشن بھی دی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیے: میاں طارق کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا


متعلقہ خبریں