ڈالر کی قیمت میں مزید کمی


کراچی: ڈالر کی قیمت میں بدستور کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 65 پیسے ہو گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 65 پیسے پر پہنچ گئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالضحیٰ پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کے ڈالر بھیجنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری نظر آ رہی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

دیگر کرنسیوں کی قیمت پر نظر دوڑائیں تو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 42 روپے، یو کے پاؤنڈ 193 روپے، آسٹریلین ڈالر 107.5 روپے، یورو 177.25 روپے جبکہ اماراتی درہم 43 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں