پشاور:مویشی منڈی میں ساہیوال سے آئے ببلو کا چرچا


عید قرباں قریب آتے ہی پشاور کی مویشی منڈیوں میں رونق بڑھنے لگی ہے، رنگ روڈ پر سجائی گئی منڈی میں ساہیوال سے آئے ببلو کا چرچا چار سو پھیلا ہوا ہے۔

لمبا چوڑاڈیل ڈول ، بھاری بھرکم جسامت اور سنہری رنگت کا حامل  ساہیوال سے لایا گیا  ببلو پشاور کی مویشی منڈی پہنچا تو ہر طرف دھوم مچ گئی۔

ببلو کے مالک کا کہناہے کہ اس خوبصورت اور تگڑے جانور کے نخرے بھی نرالےہیں۔ ناز و نعم سے پالا گیا ببلو سبز چارہ  نہیں بلکہ دودھ، پستہ اور بادام کھاتا ہے۔

جسامت کی طرح ببلو کے دام بھی بہت تگڑے ہیں،ببلو کی قیمت سات سے آٹھ لاکھ روپے سن کر خریدار صرف دیکھنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔

صرف ببلو ہی نہیں، پشاور کی منڈی میں لائے جانے والے تمام بیلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس نے خریداروں کے لئے مشکل پیدا کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: قربانی: لاہور کی مویشی منڈی میں ٹائیگر نامی بیل کی دھوم


متعلقہ خبریں