’کیا میں بھارت پر حملہ کردوں‘

وزیراعظم کی احساس کفالت پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف کی شدید تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ(اپوزیشن) والے کیا چاہتے ہیں میں بھارت پر حملہ کردوں۔

اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے بھارتی اقدام پر جب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں گے اور میں چاہتا ہوں کہ ایوان ہمیں تجاویز دے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال آپ کی حکومت تھی کیا اس دور میں کشمیریوں پر ظلم نہیں ہو رہا تھا، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے اور کیا کروں۔

بعدازاں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا میں نے کہا کہ عمران خان بھارت پر حملہ کر دے، میں نے تو یہ کہا کہ آپ کشمیریوں کے سر پر ہاتھ رکھیں۔

وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف کو کہا کہ میرا نام ہے عمران احمد خان نیازی اچھا ہوگا اگر میرا پورا نام لیا جائے۔

شہباز شریف نے جواب دیا کہ آئندہ کوشش کرونگا کہ وزیراعظم کو عمران علی خان نیازی کہوں۔ اس جملے پر وزیراعظم عمران خان مسلسل قہقہے لگاتے رہے اور حکومتی ارکان نے بھی خوشی میں ڈیسک بجائے۔

قائد حزب اختلاف کے بقول وزیراعظم کہتے ہیں مودی نے اپوزیشن کو دیوار سے لگادیا ہے، وزیراعظم نے تو اپوزیشن کو دیوار میں چنوادیا دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ حکومت کے ارکان کو انارکلی کی زبان میں جواب دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی رکن شور کرتے رہے تاہم اسپیکرقومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان نے ہاتھ کے اشارے سے اپنے ارکان کو بات کرنے سے روک دیا۔


متعلقہ خبریں