‘خطے میں امن کے لیے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردوں کی تعمیل ضروری ہے’


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل ضروری ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان  میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر یہ واضح کر دیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی رؤ سے کسی بھی یکطرفہ فیصلے کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب نہیں کیے جاسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام لکھا ہوا خط آج سلامتی کونسل کے صدر کے حوالے کرینگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں  جموں و کشمیر کو غیر قانونی طور پر بھارت میں  شامل کرنے کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائیں۔

ملیحدہ لودھی نے کہا کہ وہ آج اقوام متحدہ کے صدر کو بھارتی اقدام کے بعد کشمیر میں پیدا ہونے والی امن و آمان کی صورت حال سے بھی آگاہ  کرینگی۔

یہ بھی پڑھیے: مسئلہ کشمیر: سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی،ملیحہ لودھی


متعلقہ خبریں