مکی آرتھر کی شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویزسے متفق نہیں،معین خان

کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  اورمایہ ناز وکٹ کیپر معین خان  نے مکی آرتھر کی شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ معین خان نے کہاہے کہ اگر ایسا کرنا تھا تو شاداب کو پہلے نائب کپتان کیوں نہیں بنایا گیا؟

سابق کپتان  نے  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے  کی بھی شدید مذمت کی ۔  انکا کہنا تھا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کی شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا ،اسکی وجہ یہ ہے کہ اگر انہوں نےکپتان  بنانا تھا تومکی آرتھر نے سرفراز احمد کے ساتھ شاداب خان کونائب کپتان کیوں نہیں بنایا؟ 

سابق  کپتان  کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی ہے، پاکستان کیلئے خدمت  انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، قومی ٹیم کے ساتھ اگر دوبارہ موقع ملا تو ضروراپنی خدمات سر انجام دوں گا، ملک کے لیئے کسی بھی ذمہ داری پر کام کرنے کے لیئے تیار ہوں ۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنےکے مودی سرکار کے فیصلے سے متعلق معین خان نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتا ہوں، کشمیریوں کے ساتھ بہت زیادتی ہورہی ہے۔ 

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں معین خان کا کہنا تھا کہ  سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی باتیں قبل از وقت ہیں ۔ پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ کوئی سرفراز کا متبادل ہے یا نہیں؟ 

 معین خان نے کہا کہ آج کل جو کچھ ہورہا ہے وہ کرکٹ کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے: شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے میں کپتان بنانے کی تجویز


متعلقہ خبریں