حکومت مالی اخراجات کم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، مشیر خزانہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے، ریونیو بڑھانے اور مالی اخراجات کم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز نے وفد کے ہمراہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی اور امریکی وفد کو معاشی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ مشیر خزانہ نے وفد کو  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان پر عملدرآمد اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ میں مالی نظم و ضبط کی بہتری کے لیے پاکستان کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے، ریونیو بڑھانے اور مالی اخراجات کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت مستقل بنیادوں پر روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو پیش رفت رپورٹ گیارہ اگست کو جمع کرائے گا

اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے جاپانی سفیر نے بھی ملاقات کی۔ اس دوران مشیر خزانہ نے پاکستان اور جاپان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں