فلم ’’سپرسٹار‘‘کے گانے ’’دوستوں‘‘کی سوشل میڈیا پر دھوم


مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی اس سال کی سب سے بڑی فلم  سپر اسٹار 12اگست کو بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرے گی۔ فلم کا چھٹا گانا ’ دوستوں‘ بھی ہٹ ہوگیا ہے۔ 

فلم سپر سٹار کا گانا ’’دوستوں‘‘ سوشل میڈیا پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ہے۔ گانے میں ماہرہ خان اور بلال کے چلبلے انداز کے ساتھ ندیم بیگ کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔

مستحسن خان اور مصطفیٰ زاہد آواز کا جادو جگارہے ہیں۔ گانے کے بول ترتیب دئیے ہیں شکیل سہیل نے جبکہ موسیقار ہیں آذان سمیع خان اور سعد سلطان ۔

فلم سپر سٹار کا گیت ’’بیکراں‘‘ بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سپرہٹ جارہاہے۔ اب تک اس گانے کو لگ بھگ 20لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم سوپر اسٹار کے گانے ’’نوری‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی ۔

ہم بینر تلے بننے والی فلم سوپر اسٹار کے گانے نوری کو 15 روز میں ہی یو ٹیوب پر 17 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔

فلم سوپر اسٹار کا گانا ’’نوری‘‘ 21 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی اور اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔ چند روز میں ہی گانے کی ویوز 15 لاکھ سے تجاوز کر گئے اور نوری کو لوگوں نے بے حد سراہا۔

فلم سپر اسٹار کا مذکورہ گانا ماہرہ خان پر فلمایا گیا ہے البتہ ہیرو کی جگہ ان کے ساتھ اداکار عثمان خالد بٹ بھی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم کے اس گانے کو بالی ووڈ کے مشہور گائیک سنید ھی چوہان اور جبار عباس نے گایا ہے۔

سپر اسٹار فلم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائقین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اگر آپ نوری کی طرح ڈانس کر سکتے ہیں تو وہ اپنی ویڈیو بنا کر ہیش ٹیگ#DanceLikeNoori  کے ساتھ شیئر کریں اور مقابلے میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیے: فلم سپر اسٹار کے گانے ’’نوری‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم


متعلقہ خبریں