یاسین ملک کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائےگی ،فردوس عاشق



حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کش پرپوری مقبوضہ وادی میں خوشی کی لہردوڑگئی تھی۔ کشمیری جذبہ ایمانی سےآزادی کےلئے جدوجہد کررہےہیں۔

انہوں نے یہ بات آج اپنی رہائش گاہ پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے موقع پر کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ  بھارت نےکشمیریوں کےحق پرڈاکہ ڈالا ہےکشمیریوں کوکبھی تنہانہیں چھوڑیں گے،یاسین ملک کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائےگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کشمیری رہنما مشعال ملک سے ملاقات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں امن تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، حریت رہنمایاسین ملک بھارتی فوج کےہاتھوں استحصال کاشکارہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیراورپاکستان لازم وملزوم ہیں ،کشمیرکی آزادی کےلیےجان قربان کرنےوالوں کوسلام پیش کرتےہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت کی سیاہ قانون سازی کومستردکرتےہیں،کشمیراورپاکستان لازم وملزوم ہیں،افغانستان میں17سال بعدامن قائم ہونےجارہاہے،بھارت افغان امن کادشمن بن کراوچھےہتھکنڈوں پراترآیاہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کاوجودمیں آناغیبی مدداورصدی کاسب سےبڑامعجزہ تھا۔ کشمیری جذبہ ایمانی سےآزادی کےلیےجدوجہد کررہےہیں،حریت رہنماعلی گیلانی،یاسین ملک،شبیرشاہ،میرواعظ کونظربندکیاگیاہےاورآسیہ اندرابی تہاڑجیل میں قیدہیں۔ اسیروں کیلئے آواز اٹھانا ہوگی۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ عمران خان کی شکرگزار ہوں ، انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ پر حملہ کیا، بلاول بھٹو


متعلقہ خبریں