تھر کی ننھی فٹبالر جمنا اور دیوی چین میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی


پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں تھر کے پسماندہ ترین علاقے کی فٹبالر بچیاں چین میں گوتھیائی فٹبال ورلڈ کپ کے لئے منتخب ہوگئی ہیں۔ دس سالہ جمنا اور دیوی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بنی ہیں۔ 

تھر کے گائوں ابن جو تڑ کی رہائشی یہ دس سالہ بچی جمنا بھیل نے تھر فاؤنڈیشن کے اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ فٹبال کھیلنا شروع کی اسکی ہم عمر اور ہم جماعت دیوی میگھواڑ بھی اس کھیل میں اسکے شانہ بشانہ رہی اور اپنے کھیل کی بدولت وہ دونوں اس کھیل میں ممتاز ہوگئیں۔

جمنا اور دیوی کے کھیل کو دیکھتے ہوئے انہیں چین کے صوبے کنگ دائو میں دس اگست سےہونے والے گوتھیائی ورلڈکپ کے لئے منتخب کرلیا گیا اور وہ قومی ٹیم میں شامل ہوکر ٹورنامنٹ کھیلنے چین جائیں گی۔

ہم نیوز سے گفتگو میں جمنا اور دیوی  نے کہا کہ پہلے انکے گاؤں میں سکول بھی نہیں تھا ، سکول کھلا اور اسکے ساتھ ساتھ فٹ بال کھیلنے کا موقع بھی ملاہے۔ اب ہم فٹ بال کھیلنے کے لیے چین جارہے ہیں۔ وہاں جاکر کھیلیں گی اور ملک کا نام روشن کریں گی۔

کم عمری میں گوتھیائی ورلڈ کپ میں ان معصوم بچیوں کا انتخاب نہ صرف اہل خانہ بلکہ علاقہ کے لئے بھی قابل فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کی ننھی باکسر ملائیکہ کا خواب


متعلقہ خبریں