سری لنکن کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا


کراچی: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا اعلی سطح کا 4 رکنی  سیکیورٹی وفد 4 روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گیا ہے۔ 

پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ وفد رپورٹ مرتب کرے گا جس کی روشنی میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوگا۔  4 رکنی وفد سیکریٹری موہن ڈیسلوا کی قیادت میں 4 روزہ دورہ پاکستان پر کراچی آیا ہے۔

چیف سیکوریٹی ایڈوائز ایئر مارشل روشن گوناتیلکے اور انٹرنیشنل کرکٹ کے نگران چندی ماماپاتونا سمیت اسٹنٹ مینیجر اینٹی کرپشن و سیکیوریٹی مودیا سیلا گے پالیتھا بھی وفد کا حصہ ہیں۔

سری لنکن وفد بدھ کی صبح سی پی او کا دورہ کرے گا، اس موقع پر وفد کوسیکیورٹی اداروں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اس کے بعد وفد نیشنل اسٹیڈیم بھی جائے گا جہاں وفد کو حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن وفد نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرے گا جس کے بعد وفد جمعرات کو لاہور روانہ ہو جائے گا۔  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دونوں میچز عالمی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں، ٹیسٹ میچ  اکتوبر میں کراچی اور لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پی سی بی سری لنکن ٹیم کی میزبانی کا خواہشمند


متعلقہ خبریں