کرکٹ کمیٹی نےٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کیلئے نام تجاویز کردیئے

پی سی بی: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے لیے تین تین نام تجاویز کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کمیٹی  نےحتمی مشاورت مکمل کر لی  ہے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے ایڈوائزی پینل کے ساتھ تجاویز مرتب کی۔

کرکٹ کمیٹی نے تمام سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھیج دی ہیں۔

کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے لیے بھی تین نام تجویز کیے ہیں،ہیڈ کوچ کو ہی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ذمہ داری سونپنے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔

چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے محسن خان، معین خان اور راشد لطیف کا نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے لیے اظہرعلی، شان مسعود کے نام زیر غور ہیں ۔

کرکٹ کمیٹی نے ویمنز کرکٹ ٹیم، قومی انڈر نائٹین اور سکسٹین ٹیموں کی ٹیم مینجمنٹ سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دےدی ہے ۔

کرکٹ کمیٹی کے کچھ ارکان ہیڈ کوچ مکی آرتھر کےانگلینڈ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطہ کے بعد عہدے میں توسیع دینے کے حق میں نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آتھر کے کنٹریکٹ کی مدت رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ختم ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں