جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر مقامات پر مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ژوب، قلات ڈویژن چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر  میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش  چکوال 28،سرگودھا 25، جہلم 14،گجرات 10، اسلام آباد (ائیرپورٹ04، زیروپوائنٹ01)، ساہیوال 04،قصور 02، حافظ آباد، مری01، راولاکوٹ09،   مظفرآباد (سٹی03، ائیرپورٹ02)، گڑھی دوپٹہ01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں