اسٹاک ایکسچینج: کے ایس ای 100 انڈیکس میں 723.22 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسری روز منفی رجحان

فوٹو:فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 723.22 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

رواں کاروباری ہفتے کے تیسری روز کے آغاز میں ہی مندی کا رحجان دیکھا گیا اور مارکیٹ میں 80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم سطح 30 ہزار 920 تک گرگیا ہے۔

آج کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 723.22 پوائنٹس کمی کے بعد  30 ہزار277  پوائنٹس پر ہوا۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 180 پوائنٹس سے ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 88 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

دوپہر 12 بجے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جو زوال شروع ہوا تو کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ اس دوران مارکیٹ میں سب سے زیادہ 234 پوائنٹس کی بھی کمی ہوئی تاہم کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ 31 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ 485 پوائنٹس کی کمی پر بند

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 41,940,450 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,544,283,345 بنتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں