ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر

کراچی: رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 158.45 روپے کا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں 20 پیسے سستا ہونے کے بعد  ڈالر کی قیمت 158.60 سے کم ہوکر 158.40 روپے ہو گئی ہے۔

دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 176.50 روپے، پاؤنڈ 192.50 روپے جاپانی ین 1.48 روپے، اماراتی درہم 42.75 اور سعودی ریال 41.70 روپے میں فروخت کیا جا رہا۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر158 روپے 65 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 65 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ عیدالضحیٰ پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کے ڈالر بھیجنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری نظر آ رہی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گر رہی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں