مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا

تحریک انصاف کا ووٹر نکلا مگر مسلم لیگ ن کا نہیں نکلا، مفتاح اسماعیل

کراچی: سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے ایل این جی کیس میں گرفتار کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

مفتاح اسماعیل کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل کے علاوہ عمران الحق شیخ کو بھی نیب نے گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے بعد مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق میری قانونی ٹیم ہی جواب دے سکتی ہے۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ ایسے فیصلے کی توقع کررہے تھے؟ اس کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی، اب بھی دعا یہ کرتا ہوں کہ میرے حق میں فیصلہ آئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کے کیسز میں ضمانت مشکل ہے، سمجھ رہا تھا عید کہ بعد فیصلہ آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ تھا اور اسی کے ساتھ رہوں گا۔


متعلقہ خبریں