‘تین سے چھ ماہ کے اندر جنگ دیکھ رہا ہوں ’



اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں تین سے چھ ماہ کے اندر جنگ دیکھ رہا ہوں اور تاریخ ایک فیصلہ لینے جا رہی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جلد چین جائیں گے جس کا  کشمیر سے بھی گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے ایسا فیصلہ کیا جو کشمیریوں کے لیے نیا شعلہ بنے گا، شملہ معاہدہ ختم ہو گیا ،ایل او سی ختم ہوچکی ،جدو جہد آزادی کا نیا نقشہ بن چکا ہے،اب یہ تحریک یو پی تک جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب کشمیری گھر میں نہیں بیٹھیں گے، کشمیر کی جد وجہد اب سری نگر تک نہیں رہے گی بلکہ یو پی تک جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 303 ارکان پارلیمنٹ میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کوئی کمزور نہ سمجھے، وہاں کی  گلی گلی میں وانی کی آواز ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مودی نے سارے راستے بند کر دیئےہیں، اب جو جنگ ہو گی وہ علاقوں کو نہیں لوگوں کے دل جیتنے کے لئے ہو گی۔

 

 


متعلقہ خبریں