مصباح قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار

فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق کا نام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح مکی آرتھر کی جگہ لینے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے 75 ٹیسٹ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مصباح ہیڈ کوچ یا پھر بیٹنگ کوچ بنائے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور ہیڈ کوچ کی پوزیشن کا اشتہار دے گا جس کے بعد مختلف امیدوار ان عہدوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق فاسٹ بولر محمد اکرم کو ٹیم کو بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

محمد اکرم حبیب بینک لیمیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے بھی ہیڈ کوچ تھے۔

انہوں نے 2012 میں بھی اس عہدے پر خدمات سرانجام دی ہیں۔


متعلقہ خبریں