سری لنکا کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضامند


کراچی: پاکستان میں 11 سال بعد بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں۔ 

اس حوالے سے سندھ پولیس انسپکٹر جنرل کے آفس میں سیکیورٹی کی صورت حال  کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں سری لنکن حکام نے بھی شرکت کی۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی اکتوبر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ یہ دورہ کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا گیارہ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

سری لنکا کی ٹیم  کی آمد کے بعد پاکستان میں گیارہ سال بعد  بین الاقومی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگی۔

مزید پڑھیں: مصباح قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار

سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ  اور سیکریٹری داخلہ سندھ  سمیت دیگر قانون نافد کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن حکام نے کراچی کی سیکیورٹی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکام نے کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

سری لنکن حکام سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے کل لاہور کا دورہ کرینگے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سندھ  قاضی کبیر نے کہا کہ یکم اکتوبر کو پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں