سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی: 1750 روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 1750 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 86 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 73 ہزار 945 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں