مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی نیب راولپنڈی میں پیشی

موجودہ حکومت نے ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر احسن اقبال قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ احسن اقبال نے نیب کی طرف سے دیئے گئے سوالنامے کا تحریری جواب تفتیشی افسر کے حوالے کر دیاہے۔ احسن اقبال کو گزشتہ پیشی پر سوالنامہ دیا گیا تھا۔

نیب دفتر میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ انہوں نے خود نیب راولپنڈی کو درخواست کی تھی۔ نیب کے پاس موجود ریکارڈ دیکھا ہے۔ مجھے وزارتوں سے اس کا ریکارڈ نہیں مل رہا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ نیب کے اعتراضات منصوبوں کے طریقہ کار سے ہیں۔ کسی قسم کی مالی کرپشن کا الزام  نہیں ہے۔ نیب تمام سوالات کا تعلق اس بات سے ہے کہ نارووال میں سپورٹس سٹی منصوبہ کیوں بنایا گیا؟ نیب نے مبینہ کرپشن کے حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نیب کو تمام سوالات کا تفصیلی جواب دینگے۔ گزشتہ 40سالوں میں نارووال اسپورٹس سٹی جیسا منصوبہ ملک میں نہیں بنا۔ یہ منصوبہ نارووال میں بنایا ہے کوئی انڈیا یا اسرائیل میں نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید400ملین درکار تھے لیکن حکومت نےصرف 10ملین جاری کئے۔ ملک میں ایسے منصوبے مزید بناے جانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی نیب راولپنڈی میں طلبی


متعلقہ خبریں