شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات، رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مشترکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے۔ 

رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے  مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کے مفادات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔

رہبرکمیٹی کو حکومت کی جانب سے میڈیا پر عائد پابندیوں اور سینسرشپ کے خلاف جامع اور موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی جائیگی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی داخلی اور خارجی صورت حال پر غور اور مشاورت کے بعد میٹنگ برخاست کردی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر قرارداد پاس کیے جانے اور اجلاس کے ختم ہونے کے بعد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: ’ن لیگ اور پی پی پی ناموس رسالت کے معاملے میں فضل الرحمان کے ساتھ نہیں‘


متعلقہ خبریں