پنجاب کے ہر ضلع  میں مویشی منڈی قائم کرنے کا فیصلہ

عید کے چاند نے مویشی منڈیوں کا رش بڑھا دیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: تبدیلی سرکار نے پنجاب کے ہر ضلع  میں مویشی منڈی  قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ پنجاب حکومت رواں سال 6 نئے منصوبے جبکہ 4 جاری منصوبوں پر کام کرے گی۔ 5 نئے منصوبوں کےلیے 55 کروڑ 50 لاکھ کا تخمینہ  ہے، جاری منصوبوں پر 20 کروڑ 86 لاکھ 80 ہزار خرچ کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ لاہور، خوشاب، گجرانوالہ، گجرات، ڈیرہ غازی خان میں ماڈل مویشی منڈیاں بنائی جائیں گی۔

محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے 4 شہروں میں ماڈل مارکیٹس کو مکمل کرنے کےلیے 1 ارب 51 کروڑ 65 لاکھ 78 ہزار مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت اب تک جاری 4 منصوبوں پر 66 کروڑ 43 لاکھ کی خطیر رقم لگا چکی ہے۔ ماڈل مارکیٹس ملتان، ساہیوال، اٹک اور عارف والا میں بنائی جا رہی ہیں۔

ملتان کی مویشی منڈی کو مکمل کرنے کےلیے 81 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساہیوال میں مویشی منڈی کےلئے 29 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار روپے مانگے گیے ہیں۔

اٹک میں کیٹل مارکیٹ بنانے کےلیے 19 کروڑ 93 لاکھ  روپےکی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ عارف والا میں کیٹل مارکیٹ بنانے کےلیے 20 کروڑ 73 لاکھ 30 ہزار روپےمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہناہے کہ ماڈل مارکیٹس میں ویٹرنری ہسپتال ،مسجد ،لوڈنگ ان لوڈنگ کی سہولت دی جائے گی ۔ قائم کی جانے والی نئی منڈیوں میں پلیٹ فارم ،اسٹریٹ لائٹس ،پانی کا انتظام،چارہ کاٹنے والی مشین،بنک اور دوسری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ:گریٹر تھل کینال منصوبہ اور 100اسکول قائم کرنے کی منظوری


متعلقہ خبریں