پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود دن میں بند رکھنے کا اعلان

پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے بھی اڑانیں بھرے گی

فائل فوٹو


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل اور جانے والے طیاروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم پر پانچ ستمبر تک عملدرآمد ہوگا اور تمام ایئرلائنز کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق فضائی راستے P544/M881 اور A466/ ْN644 پر 46 ہزارفٹ سے نیچےنہیں اڑیں گے۔

ان ہدایات پر صبح سات بجکر45 منٹ سے شام چاربجےتک عملدرآمد کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور ریجن میں بھی ہوائی راستے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

سی اے اے کے نوٹم کے مطابق جہاز فضائی راستے A466، N644، P54، M881 پہ 46 ہزار فٹ سے نیچے فلائنگ نہیں کریں گے۔

نوٹم کے مطابق صبح سات بجکر 45 منٹ سے شام چار بجے تک نئے شیڈول پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور جانے والے طیاروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سی اے اے  کے نوٹم کے مطابق مذکورہ فضائی حدود کو استعمال کرنے والے جہاز متبادل راستہ اختیار کریں۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم میں اگست سے پانچ ستمبر تک عملدرآمد ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوٹم کے ذریعے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں