سوشل میڈیا پر بیان بازی کے حق میں نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل رحمان نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی سوشل میڈیا پر بیان دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیٔرمین بلاول بٹھو زرداری سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اس حق میں بھی نہیں ہیں کہ گھر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر لسٹ چلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دو تین یا چار اراکین کے لیے نہیں بیٹھے ہم نے سیاسی معاملات کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ بلاول سے کشمیر  کے حوالے سے ہندوستان کے اقدامات اور پاکستانی ردعمل سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی رہبر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا  گیا ہے جس میں ’’جعلی‘‘ حکومت کے خاتمے کے خلاف حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے وزیر اعظم جعلی تھے اور اب چیئرمین سینیٹ بھی جعلی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول سے کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ میں  ہونے والی کارراوئی پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا صاحب کے ساتھ  کشمیر کے معاملے پر تفصیل سے بات ہوئی ہے کیونکہ کشمیر کے  معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا وسیع تجربہ ہے۔


متعلقہ خبریں