امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت سے پابندی ہٹادی

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں اور دیگر سفارتی عملے کی نقل و حرکت پرعائد پابندی 15 ماہ بعد ہٹا دی ہے۔

باوثوق سفارتی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ 2018میں پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت پر لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے اور وہ کہیں بھی جانے میں آزاد ہیں۔

امریکی حکومتی حکام نے باضابطہ طور پر پاکستانی دفترخارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتی حکام کو فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے گزشتہ برس مئی میں پاکستانی سفارتی عملے کو پابند کیا تھا کہ وہ سفارتخانے سے 25 میل کے علاقے میں رہیں گے اور 25 میل سے باہر جانے کے لیے امریکی محکمہ خارجہ سے خصوصی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔

پاکستان نے بھی گزشتہ برس 11 مئی کو امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پرپابندی لگادی تھی۔


متعلقہ خبریں