ترقیاتی کونسل کا سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  قومی ترقیاتی کونسل نے نیشنل کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں معدنیات کے حوالے سے صوبے کو چار زونز میں تقسیم کیا جائے گا،تیل و گیس کے شعبے میں 4 نئے بلاکس کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سی پیک اتھارٹی بھی قائم کی جائیگی۔

قومی ترقیاتی کونسل نے گڈانی پورٹ اور حب میں اسپیشل اکنامک زون بنانے کی فیزبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں بلوچستان کا ترقایتی پروگرام اور گوادر کے ماسٹر پلان پر بات چیت کی گئی اورفاٹا انضمام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ضم شدہ علاقوں کی ترقی کے پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے تفصیلی پر بریفنگ دی گئی اور بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینیجمنٹ پر بات کی گئی۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،وزیرمنصوبہ بندی وترقی مخدوم خسروبختیار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان ،تجارت اورخزانہ کےمشیربھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے قومی ترقیاتی کونسل رواں سال 18جون کو تشکیل دی تھی ۔

قومی ترقیاتی کونسل  معاشی ترقی کے لیے پالیسی اور حکمت عملی بنائے گی اورتیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے پالیساں تشکیل دینے کی ذمہ داری بھی این ڈی سی کی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک اور خطے کوجوڑنے کے لیے طویل مدتی پالیسی بنائی جائے گی۔ کونسل علاقئی تعاون کے لیے گائیڈ لائن بھی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

وفاقی حکومت نے قومی ترقیاتی کونسل تشکیل دے دی


متعلقہ خبریں