مشرق وسطیٰ اور یورپ میں فلم’سپر اسٹار‘ کی ریلیز

فائل فوٹو


مومنہ اینڈ درید پروڈکشن اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی ’سپر اسٹار‘ کی مشرق وسطیٰ اور یورپ میں ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مشرق وسطی میں 8 اگست اور یورپ میں 9 کو فلم سپر اسٹار کا پہلا شو ہوگا جس کے لیے بکنگ جاری ہے۔

کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ آسٹریلیا میں 9 اگست کو فلم نمائش کے لیے پیش کیا جائے گی۔

مومنہ اینڈ درید پروڈکشن اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف مرکزی کرادر ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم کے اب تک چھ گانے ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فلم کے دیگر ستاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، عاصمہ عباس، سیفی حسن اور مانی کے نام شامل ہیں۔

سپر اسٹار کے ہدایتکار احتشام الدین ہیں جب کہ کہانی فلم علی اور مصطفٰی آفریدی نے لکھی ہے۔

مومنہ اینڈ درید پروڈکشن اور ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی ’سپر اسٹار‘ پاکستان میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں