کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان


کراچی: خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث آئندہ چند روز میں کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطاق ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ژوب، قلات ڈیویژنز اور کشمیر کے متعدد جبکہ ملاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی ڈیویژنز اور اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، بہاول پور، پشاور، سکھر، لاڑکانہ، اور شہید بے نظیر آباد ڈیویژنز میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: 9اگست سے شہر قائد میں پھر بارشوں کی پیشگوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، پشاور، ژوب، ملتان، ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال ڈیویژنز میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں 111، راولپنڈی میں 75، نارووال میں 71، جہلم میں 59، منگلہ میں 48، مری میں 38، جوہر آباد میں 33، اٹک میں 31، سرگودھا میں 26 گجرات میں 23 چکوال میں 14، ساہیوال میں 13، حافظ آباد میں 11، ملتان میں سات، لاہور میں تین، گجرانوالہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کشمیر کے علاقوں کوٹلی میں 36، مظفر آباد میں 34 اور راولا کوٹ میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں تخت بھائی میں 34، کاکل میں 13، بالاکوٹ میں پانچ، مالم جبہ میں چار، لوئر دیر اور سیدو شریف میں دو جبکہ بلوچستان کے علاقوں بارکھان میں چار اور ژوب میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔


متعلقہ خبریں