اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور، لاہور، اسلام آباد، نوشہرہ، جھنگ اور چنیوٹ سمیت کئی شہر صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 4.5 شدت کا زلزلہ

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 222 کلو میٹر تھی۔


متعلقہ خبریں