ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد کردیں۔

اپنے مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پارٹی کے مرکزی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

اس کے علاوہ ن لیگ بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست بھی مسترد کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن کے خلاف لیگی رہنماء شجاع الرحمان ملک نے درخواست دائر کی تھی۔

مسلم لیگ ن بلوچستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اصغر مری اور اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔


متعلقہ خبریں