نیب نے مریم نواز کو گرفتار کر لیا



لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں دو بجے طلب کر رکھا تھا اور انہیں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ اپنے والد سے ملنے آئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

نیب حکام دونوں رہنماؤں کو لیکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز ، شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات،اندرونی کہانی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر حافظ اسد للہ پیش ہوں گے جہاں مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

دوسری جانب گرفتاری کےخلاف حزب اختلاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ کی گرفتاری پر واک آؤٹ کرتا ہوں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔


متعلقہ خبریں