پی ایس ایل کا جنون، کم قیمت والے ٹکٹس ختم ہو گئے


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مقامی پلے آف مقابلوں کے لیے کم قیمت والے ٹکٹس ختم ہو گئے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دونوں میچز کے لیے ایک اور دو ہزار روپے مالیت والے آن لائن ٹکٹس ختم ہو گئے ہیں۔

پہلے پلے آف کھیل کے لیے چار ہزار روپے والے سات سو ٹکٹ اور چھ ہزار مالیت کے چھ سو ٹکٹس باقی ہیں۔ دوسرے مقابلے کے لیے بھی چار اور چھے ہزار روپے مالیت کے ٹکٹس دستیاب ہیں۔

پی ایس ایل کے تین پلے آف مقابلوں میں سے دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جانا ہے، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئنز پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہو گا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پہلی بار شریک ملتان سلطانز کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں 34 میچز ہوں گے۔ لیگ میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ جب کہ فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے۔


متعلقہ خبریں