ن لیگی ایم پی اے پر طالبہ کیساتھ زیادتی کا الزام

ن لیگی ایم پی اے پر طالبہ کیساتھ زیادتی کا الزام

فائل فوٹو


ملتان: پنجاب کی تحصیل جہانیاں سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمان کیخلاف 21 سالہ طالبہ سے زیادتی کا پرچہ درجہ کرلیا گیا ہے۔

علاقائی پولیس افسر(سی پی او) زبیر دریشک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حاجی عطا الرحمان پر طالبہ کیساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف تھانہ بی زیڈ یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور بیان کے لیے جلد عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایم پی اے حاجی عطا الرحمان پاکستان سے فرار ہوگئے ہیں اور انہیں واپس لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے علاقہ مجسٹریٹ ملتان کو درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ (ن) لیگی ایم پی اے عطاالرحمان نے غیر اخلاقی ویڈیو بناکر اسے 11 ماہ تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں