اسٹاک مارکیٹ میں کساد بازاری کا عروج، انڈیکس 29 ہزار سے بھی گرگیا

فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل کساد بازاری کے سبب ہنڈرڈ انڈیکس میں آج بھی 500 سے زائد پوائنٹ کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 29 ہزار سے بھی نیچے آگیا ہے۔

جمعرات کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 30 ہزار277 پر تھا لیکن خریدار نہ ہونے کے سبب گراف مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے چار دن میں انڈیکس 1929 پوائنٹ کم ہو کر 29737 پر آگیا ہے۔

آج شروع سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور سرمایا کار محتاط دکھائی دیے جس کے نتیجے میں دن کے اختتام پر انڈیکس ایک ہی دن میں منفی ایک اعشاریہ 81 فیصد نیچے آیا جو تین سال میں سب سے زیادہ کمی ہے۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے اور جس کے سبب سرمایا کارغیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

رواں ہفتے جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 31666 پر تھا اور پہلے ہی روز 485 پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ منگل اور بدھ کو بھی کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اور دو دن میں انڈیکس 903 پوائنٹ نیچے آیا۔

آج مجموعی طور پر90,520,750 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,072,057,97 پاکستانی روپے رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی سرمایہ کار کاروبار کے دوران محتاط رہے جس کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور پانچ دنوں میں مجموعی طور پر 437 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز